نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،وزارت قانون کا اعلامیہ جاری

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،وزارت قانون کا اعلامیہ جاری
نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،وزارت قانون کا اعلامیہ جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔وزارت قانون نے ذیلی کمیٹی کا محفوظ کردہ فیصلہ آج صبح دس بجے سنانے کے حوالے سے خبروں کی بھی تردید کردی۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ ذیلی کمیٹی کے آج صبح 10 بجے تک فیصلہ سنانے سے متعلق خبریں درست نہیں۔کمیٹی کی جانب سے فیصلہ سنانے کا کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ،اعلامیہ کے مطابق ذیلی کمیٹی کی کارروائی صبح 10 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک جاری رہی جبکہ کمیٹی کا دوسرا سیشن رات ساڑھے 9 بجے سے 11 بجے تک جاری رہا۔ تاہم اس دوران کئے گئے فیصلے کو سنانے کا کوئی باقاعدہ وقت نہیں بتایاگیا۔

رات گئے ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاہے ،فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور ہم میرٹ سے نہیں ہلیں گے ۔انہوں نے کہا کمیٹی کے اجلاس میں جتنی بھی باتیں ہوئی ہیں ، وہ ان کیمرہ ہیں ، کابینہ کا فیصلہ کوئی فائنل فیصلہ نہیں ہے ، فائنل فیصلہ کابینہ اس وقت دیگی جب ہم سفارشات دیں گے ،اب کابینہ ہماری سفارشات کو مانتی ہے یا رد کرتی ہے یہ کابینہ کی مرضی ہوگی ۔

مزید : قومی