حکومتی لوگ سفا ک ،غیرقانونی دستاویز پر دستخط چاہتے ہیں،ملک احمد خان

حکومتی لوگ سفا ک ،غیرقانونی دستاویز پر دستخط چاہتے ہیں،ملک احمد خان
حکومتی لوگ سفا ک ،غیرقانونی دستاویز پر دستخط چاہتے ہیں،ملک احمد خان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ حکومتی لوگ سفا ک ہیں،عمران خان کی کابینہ کی ترجمان مذاق کررہی ہوتی ہیں، حکومت غیرقانونی دستاویز پر دستخط چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کوپتاہونا چاہیے نوازشریف کروڑوں پاکستانیوں کے دل میں بستے ہیں،نواز شریف صاحب کی صحت سب سے اہم ہے،ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی صورتحال اس وقت قدرے بہتر ہے، وقت ضائع ہوا تو وفاقی حکومت ذمے دار ہوگی،عمران خان سیاسی دباؤ کے سامنے ایسے دب جاتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حکومتی لوگ سفا ک ہیں،عمران خان کی کابینہ کی ترجمان مذاق کررہی ہوتی ہیں،ملک احمدخان کا کہنا تھا کہ حکومت غیرقانونی دستاویز پر دستخط چاہتی ہے،وفاقی وزراءاس معاملے پر مذاق کررہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور