لاہورہائیکورٹ ،نابینا افراد کے دھرنے اور ان پرپولیس تشدد کےخلاف متفرق درخواست کی سماعت پر وفاقی اورصوبائی حکومت کو نوٹس جاری

لاہورہائیکورٹ ،نابینا افراد کے دھرنے اور ان پرپولیس تشدد کےخلاف متفرق ...
لاہورہائیکورٹ ،نابینا افراد کے دھرنے اور ان پرپولیس تشدد کےخلاف متفرق درخواست کی سماعت پر وفاقی اورصوبائی حکومت کو نوٹس جاری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے نابینا افراد کے دھرنے اور ان پرپولیس تشدد کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت پر وفاقی اورصوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ معاملے پر واضح موقف دینا ہوگا معاملات سڑکوں پر حل ہوں گے یا عدالتوں میں ؟۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نابینا افراد کے دھرنے اور ان پرپولیس تشدد کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی اورصوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور