سعودی عرب میں کنسرٹ کے دوران حملہ، افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں کنسرٹ کے دوران حملہ، افسوسناک خبرآگئی
سعودی عرب میں کنسرٹ کے دوران حملہ، افسوسناک خبرآگئی

  



ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں کنگ عبداللہ پارک میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران فنکاروں کا ایک گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا کہ اچانک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر فنکاروں پر وار کردیئے جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔

حملہ آور شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے، حملہ آور 33 سالہ یمنی شخص تھا جس سے تفتیشی عمل جاری ہے۔ حملے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ حملے کا شکار ہونے والے تینوں فنکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیاں کا سلسلہ جاری ہے اور کنگ عبداللہ پارک میں 2 ماہ سے مختلف فیسٹیولز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں خواتین بھی شرکت کر رہی ہیں۔

مزید : عرب دنیا