آئی جی پنجاب کل نہیں آتے تو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروںگا،لاہورہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری کو آئی جی پنجاب کی چھٹی کے ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا

آئی جی پنجاب کل نہیں آتے تو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروںگا،لاہورہائیکورٹ نے ...
آئی جی پنجاب کل نہیں آتے تو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروںگا،لاہورہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری کو آئی جی پنجاب کی چھٹی کے ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران آئی جی پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہو گئی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئی جی پنجاب کل نہیں آتے تو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروںگا،عدالت نے چیف سیکرٹری کو آئی جی پنجاب کی چھٹی کی درخواست کا ریکارڈ لے کرکل پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے آئی جی پنجاب کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا،جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کل نہیں آتے تو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروںگا۔

جسٹس قاسم خان نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیاآئی جی پنجاب چھٹی پر ہیں؟سرکاری ملازم جب تک چھٹی پر نہ ہو وہ کام نہیں چھوڑ سکتا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ آئی جی پنجاب گھر پر ہیں ان کی طبیعت خراب ہے ،عدالت نے چیف سیکرٹری کو کل طلب کرلیا،عدالت نے چیف سیکرٹری کو آئی جی پنجاب کی چھٹی کی درخواست کا ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور