شریف خاندان نے وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے ضمانتی بانڈجمع کروانے کے حکومتی مطالبات مستردکرنے کے بعد شریف خاندان اور مسلم لیگ نون نے وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کردیا۔
دوسری جانب لیگی رہنما پرویز رشید کہتے ہیں کہ گزشتہ روزکمیٹی کو اپنا جواب دے چکے ہیں،کمیٹی کے سامنے موقف رکھ دیاہے۔بار بار ایک ہی موقف دہرانے کی ضرورت نہیں ہے،کمیٹی کو اب سفارشات پیش کرنی ہیں وہ کرے۔
خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ عام شہری کے گھر کا بڑا بیمار ہوتو خواتین اپنے زیور تک بیچ دیتی ہیں تاہم شریف خاندان کا انکار بتاتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔انہوں نے کہا حکومت کو بھی اندازہ ہے کہ اگر کل کو نواز شریف واپس نہ آئے تو وہ کیا کرے گی۔