حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،سابق وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی، غیر قانونی ہے،مریم اورنگزیب

حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،سابق وزیراعظم کی ...
حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،سابق وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی، غیر قانونی ہے،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی، غیر قانونی ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ حکومتی تاخیر کی وجہ سے ایئرایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکار ہورہی ہے،ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ایئرایمبولینس نے آج آنا تھا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے،نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی، غیر قانونی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کو نوازشریف کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کا قطعاًاحساس نہیں ۔سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینا نوازشریف کی صحت کی موجودہ کیفیت میں خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد