ٹماٹر اور چلغوزے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی خاموش نہ رہ سکیں، دلچسپ تبصرہ

ٹماٹر اور چلغوزے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی ...
ٹماٹر اور چلغوزے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی خاموش نہ رہ سکیں، دلچسپ تبصرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے خاص طور پر روز مرّہ کھانوں میں استعمال کیا جانے والا ٹماٹر قیمتی شے بن چکا ہے۔دوسری جانب موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات خاص طور پر چلغوزے کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔اس تمام تر صورتحال میں جہاں عوام پریشان ہیں وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیر اکرم نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’جب ٹماٹر اور چلغوزے کا گلدستہ شادی میں قابل قبول تحفہ ہو۔‘وسیم اکرم کی اہلیہ نے ٹوئٹ میں صورتحال کی وضاحت کرنے کے لیے ہیش ٹیگ RightNowInPakistan# بھی لکھا۔

شنیرا اکرم کے ٹوئٹ پر صارفین بھی پیچھے نہیں رہے اور ان کے مزاحیہ ٹوئٹ پر خود بھی میدان میں اتر آئے۔احسن علی نے شنیرا اکرم کی ٹوئٹ پر ان ہی کا انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’موسم سرما میں ملازمین کو تنخواہ کی جگہ چلغوزے دینے چاہیں۔‘


نور نامی صارف نے لکھا کہ ’شاید یہ تحفہ لوگ قبول نہ کر سکیں کیونکہ یہ بے حد مہنگا تحفہ ہوگا، ہمیں اس کی جگہ صرف ایک ٹماٹر دینا چاہیے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بے حد مہنگا تحفہ ہوگا۔‘


واضح رہے کہ ملک بھر میں تقریباً ہر چیز ہی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے خاص طور پر ٹماٹر جس کہ قیمت 260 سے 300 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک کلو چلغوزے 7000 سے 8000 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔