مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،فردوس عاشق اعوان

مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،فردوس عاشق اعوان
مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے۔انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں؟ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے۔انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں؟ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں،(پلان بی) کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد