5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش کی خبروں پر سٹیٹ بینک کا باضابطہ موقف بھی آگیا

5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش کی خبروں پر سٹیٹ بینک کا باضابطہ موقف بھی آگیا
5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش کی خبروں پر سٹیٹ بینک کا باضابطہ موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کردی۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ کی منسوخی کی کوئی تجویز نہیں دی، کرنسی نوٹ کی منسوخی کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔

واضح رہے کہ عوام میں یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ حکومت کو پانچ ہزار کا نوٹ بند کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر حکومت نے یہ نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد اس حوالے سے احکامات جاری ہونے کا امکان ہے تاہم اسٹیٹ بینک کے اس بیان سے افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔