عمران خان کی حکومت لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں پہلے کی نسبت اضافہ ہوا یا کمی؟ خبرآگئی

عمران خان کی حکومت لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں پہلے کی نسبت ...
عمران خان کی حکومت لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں پہلے کی نسبت اضافہ ہوا یا کمی؟ خبرآگئی

  



کراچی(ویب ڈیسک) چار ماہ کی مدت کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 47 کروڑ 89 لاکھ ڈالر وطن بھیج دیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک چار ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 7 ارب 47 کروڑ 89 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے، جب کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترسیلات کی مالیت 7 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2019ءکے دوران ترسیلات کی مالیت 2 ارب ڈالر رہی جو ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ترسیلات کی مالیت 14.46 فیصد زائد رہی، تاہم اکتوبر 2018ءکے مقابلے میں یہ ترسیلات 2.88 فیصد کم ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی