حکومت نوازشریف کی صحت پربھی سیاست کررہی ہے،حمزہ شہباز

حکومت نوازشریف کی صحت پربھی سیاست کررہی ہے،حمزہ شہباز
حکومت نوازشریف کی صحت پربھی سیاست کررہی ہے،حمزہ شہباز

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا کہ حکومت نوازشریف کی صحت پربھی سیاست کررہی ہے، نوازشریف کی صحت پرسیاست قابل افسوس ہے،نوازشریف بیماراہلیہ کوچھوڑکرواپس آئے۔

حمزہ شہبازشریف نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں اتنی مہنگائی نہیں تھی،غریب آدمی صبح شام حکومت کوبددعائیں دیتا ہے ،وہ وقت دور نہیں عوام بہت جلد اس حکومت سے نجات حاصل کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور