سپریم کورٹ نوازشریف کی بیرون ملک علاج استدعامستردکرچکی ،حکومت سزایافتہ قیدی سے بیرون ملک جانے کیلئے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے،بابراعوان

سپریم کورٹ نوازشریف کی بیرون ملک علاج استدعامستردکرچکی ،حکومت سزایافتہ ...
سپریم کورٹ نوازشریف کی بیرون ملک علاج استدعامستردکرچکی ،حکومت سزایافتہ قیدی سے بیرون ملک جانے کیلئے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے،بابراعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے کیلئے حکومت سزایافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے،جو حکومت اجازت دے سکتی ہے وہ اس کے ساتھ شرائط بھی عائد کرسکتی ہے ، سپریم کورٹ اس سے پہلے نوازشریف کی بیرون ملک علاج کی استدعامستردکرچکی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے صحافی کے سوال”کیا حکومت ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سکیورٹی بانڈمانگ سکتی ہے ؟“کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے کیلئے حکومت سزایافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈمانگ سکتی ہے ،بابراعوان نے کہا کہ قانون کے مطابق اتھارٹی مشروط آرڈرجاری کرسکتی ہے ،جو حکومت اجازت دے سکتی ہے وہ اس کے ساتھ شرائط بھی عائد کرسکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس سے پہلے نوازشریف کی استدعامستردکرچکی ہے۔
بابراعوان نے کہا کہ اسحاق ڈار ڈیڑھ سال سے بھاگے ہوئے ہیں کیاوہ لندن کے علاج سے صحت مند ہو گئے؟،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر نوازشریف بھی جاکر واپس نہیں آتے تو حکومت جوابدہ ہے، پھریہی کہاجائےگاعمران خان نے این آراودیا،بابراعوان نے کہا کہ قیدی بھی وہ ہے جس کے دو بیٹوں سمیت متعددرشتہ دار عدالتوں کے اشتہاری ہیں ۔