آج کل سے بہتر،ڈالرسستا، اسٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبر آگئی

آج کل سے بہتر،ڈالرسستا، اسٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبر آگئی
آج کل سے بہتر،ڈالرسستا، اسٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبر آگئی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دن کے آغاز میں ہی تین سو اناسی پوائنٹس کا اضافہ ہوگیاجس سے100 انڈیکس 37 ہزارکی حد عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے تیسرے روز بھی تجارتی رجحان بہتری کی جانب گامزن ہے اورصورتحال گزشتہ روز سے بھی بہتر ہے۔دن کے آغاز پر 100 انڈیکس36765.56 تھا اوردن بارہ بجے تک 37,145.36

پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تین سو پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیزی دیکھی گئی تھی جبکہ رواں ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں 824پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔

دوسری جانب ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں بھی پانچ پیسے کی بہتری آئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر پانچ پیسہ سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالرز ایک سو پچپن روپےچوالیس پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید : بزنس