حکومت عوام کا پیسہ معاف نہیں کرسکتی،نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں،ن لیگ کوئی گارنٹی دے،فوادچودھری

حکومت عوام کا پیسہ معاف نہیں کرسکتی،نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں،ن لیگ کوئی ...
حکومت عوام کا پیسہ معاف نہیں کرسکتی،نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں،ن لیگ کوئی گارنٹی دے،فوادچودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا پیسہ معاف نہیں کرسکتی،حکومت نوازشریف کوباہر جانے کی اجازت دینے کےلئے تیار ہے،نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں، مسلم لیگ ن نوازشریف کی واپسی کےلئے کوئی گارنٹی دے۔نوازشریف کوغیرمشروط بیرون ملک بھیجاتوکل مزیدافرادکوبھی بھیجناپڑےگا،سب باہر چلے گئے تو عوام ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی نوازشریف کے معاملے پرگہری نظر ہے، حکومت نے مسلم لیگ ن کوکھلے دل کے ساتھ پیشکش کی،حکومت نوازشریف کوباہرجانے کی اجازت دینے کےلئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں، مسلم لیگ ن نوازشریف کی واپسی کےلئے کوئی گارنٹی دے۔فوادچودھری نے کہا کہ حسین نواز،حسن نوازاوراسحاق ڈارباہرگئے لیکن واپس نہیں آئے،نوازشریف کو منی ٹریل نہ دینے پر سزا ہوئی،حکومت عوام کا پیسہ معاف نہیں کرسکتی۔

ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کی جنگ چھڑ چکی ہے،شہبازشریف، مریم نواز اور خواجہ آصف نوازشریف کی کرسی پر بیٹھنا چاہتے ہیں،مسلم لیگ ن اور شریف فیملی نوازشریف کی واپسی کی گارنٹی دیں،فوادچودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کہتا ہوں نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کریں،مسلم لیگ ن نواز شریف کےلئے بانڈز جمع کرے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوغیرمشروط بیرون ملک بھیجاتوکل مزیدافرادکوبھی بھیجناپڑےگا،سب باہر چلے گئے تو عوام ہاتھ ملتے رہ جائیں گے،انہوں نے کہا کہ عدالت نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیتی تو مسئلہ نہ ہوتا،نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کا مسئلہ سیاسی نہیں،پیچیدہ قانونی مسئلہ ہے،نوازشریف کی روانگی میں تاخیرمسلم لیگ ن کی وجہ سے ہورہی ہے،وفاقی وزیرنے کہا کہ پہلے نوازشریف کی صحت کا خیال کریں سیاست بعد میں ہوتی رہے گی،نوازشریف کی صحت پیسوں سے زیادہ اہم ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد