نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے حتمی سفارشات تیار کرلیں

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ...
نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے حتمی سفارشات تیار کرلیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے حتمی سفارشات تیار کرلیں،سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھیجی جائیں گی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سفارشات میں عدالتی نظیروں کی روشنی میں نتائج بھی اخذ کئے گئے ،کمیٹی نے انسانی ہمدردی کے بجائے میرٹ پر سفارشات تیار کی،کمیٹی کی سفارشات میں کہاگیا ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے،ذرائع نے مزید کہا کہ سفارشات میں نیب کے موقف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد