بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ، حکومت نے ڈرافٹ تیار کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ،حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ حکومت نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے حوالے سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے اورآرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا ۔ذرائع کا کہناہے کہ ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کےخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ملے گا،آرمی ایکٹ میں ترمیم عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہو سکے گی ، ذرائع کا کہناہے کہ ترمیم کامقصد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کےخلاف اپیل کاقانونی طریقہ طے کرناہے۔