آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں حکومت کبھی نہیں بدلے گی ،خواجہ سعد رفیق ارکان اسمبلی کو دھکے دینے پر پولیس پر برہم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتاررکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق دو ارکان صوبائی اسمبلی کو دھکے دینے پر پولیس پر برہم ہو گئے۔
میڈیا یرپورٹس کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران کو احتساب عدالت پہنچادیاگیا،2ایم پی ایز کو دھکے دینے پر خواجہ سعد رفیق پولیس پر برہم ہو گئے ،انہوں نے کہا کہ اگر ایسا چلتا رہا تو میں یہاں سے نہیں جاﺅں گا،اگر منتخب نمائندوں کو نہیں جانے دیا جائے گا تو میں نہیں جاﺅں گا،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے سامنے ایم پی ایز کو دھکے دیئے جا رہے ہیں ۔
ایس پی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ عدالت آپ کا انتظار کررہی ہے آپ چلیں ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دو ایم پی ایز کو آنے دیا جائے کیاان افسروں نے تبدیل نہیں ہونا ،آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں حکومت کبھی نہیں بدلے گی ۔