فحش فلموں کی معروف عرب اداکارہ میا خلیفہ نے شادی کرنے کااعلان کردیا

فحش فلموں کی معروف عرب اداکارہ میا خلیفہ نے شادی کرنے کااعلان کردیا
فحش فلموں کی معروف عرب اداکارہ میا خلیفہ نے شادی کرنے کااعلان کردیا

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب ملک لبنان نژاد امریکی اداکارہ میا خلیفہ نے اپنا گھر بسانے کا اعلان کردیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق میاخلیفہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ آئندہ برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق میا خلیفہ سوئٹزرلینڈکے معروف شیف رابرٹ سینڈبرگ سے شادی رچانے جا رہی ہیں۔رابرٹ اورمیاخلیفہ دونوں ہی چھبیس سال کے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اپنے بیان میں میا نے کہا انہوں نے اور رابرٹ نے ایک گھنٹے تک اس موضوع پر بات کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ یہ شادی آنے والی گرمیوں میں ہی کی جائے۔انہوں نے کہا اس سے پہلے ان کا ارادہ تھا کہ وہ دوہزار اکیس کی گرمیوں میں شادی کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ امید سے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ میا خلیفہ ایک طویل عرصے تک فحش فلموں میں کام کرتی رہی ہیں تاہم تین سال قبل انہوں نے اس انڈسٹری کو خیربادکہہ دیا تھا۔

فحش فلموں کی بڑی ویب سائٹس کے مطابق اس شعبے سے علیحدگی کے باوجود وہ دنیا کی سب سے زیادہ سرچ ہونے والے فحش فنکاروں میں شامل ہیں

مزید : تفریح