نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی،جوفیصلہ ہو گاہم دے دیں گے،فروغ نسیم

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی،جوفیصلہ ہو ...
نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی،جوفیصلہ ہو گاہم دے دیں گے،فروغ نسیم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت کی ہے ،نوازشریف کی رضامندی سے ہمارافیصلہ مشروط نہیں ہوگا،جوفیصلہ ہو گاہم دے دیں گے،کسی کی رضا مندی سے ہمارافیصلہ مشروط نہیں ،میڈیکل رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی صحت خراب ہے ہرکسی کے حقائق اور میرٹ مختلف ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت کی ہے ،مشاورت میں سیکرٹری داخلہ اور شہزاداکبر بھی شامل تھے ،انہوں نے کہا کہ شہزاداکبر اور سیکرٹری داخلہ وزارت قانون میں آئیں گے تو حتمی سفارشات تیار کریں گے ،جو بھی فیصلہ ہو گا میڈیا اور عوام کو پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

فروغ نسیم نے کہا کہ ایک آرڈر پاس کرنا ہے،تھوڑی دیر میں سب دیکھ لیں گے ، آرڈر آنے کے بعد بے چینی دور ہوجائےگی،وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ ہر کیس کا میرٹ الگ ہوتا ہے،آج تین بجے پریس کانفرنس کریں گے تاکہ کوئی ابہام نہ ہو،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرزکی بریفنگ سے لگتاہے نوازشریف کی طبیعت زیادہ خراب ہے،نوازشریف کی رضا مندی سے ہمارا فیصلہ مشروط نہیں ہوگا،جو فیصلہ ہوگا ہم دے دیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد