جمعیت علمائے اسلام کاپلان بی کے تحت ملک کے5 بڑے شہروں میں دھرنے دینے کافیصلہ

جمعیت علمائے اسلام کاپلان بی کے تحت ملک کے5 بڑے شہروں میں دھرنے دینے کافیصلہ
جمعیت علمائے اسلام کاپلان بی کے تحت ملک کے5 بڑے شہروں میں دھرنے دینے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے پلان بی کے مطابق ملک کے5 بڑے شہروں میں دھرنے دیئے جائیں گے، دھرنوں کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا،پلان بی کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی میں دھرنا نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ایف)نے پلان بی کے تحت ملک کے 5 بڑے شہروں میں دھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے ،جے یو آئی(ایف) کی مرکزی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیاگیا جس میں فیصلوں کی منظوری دی جائے گی ،پلان بی کے مطابق سندھ میں جیکب آباد کے مقام پر دھرنا دیا جائے گااورسندھ بلوچستان شاہراہ بند کی جائے گی ،پہلے مرحلے میں سندھ کے بڑے اضلاع کراچی اور حیدر آباد میں دھرنانہیں دیا جائے گا۔