نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،وزیر اعظم کابابراعوان سے رابطہ

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،وزیر اعظم کابابراعوان سے رابطہ
نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،وزیر اعظم کابابراعوان سے رابطہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے ماہرقانون ڈاکٹر بابراعوان سے رابطہ کیا ہے ،بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے26مارچ کے فیصلے پرعمل درآمدکرنے کامشورہ دیدیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ماہر قانون ڈاکٹر بابراعوان سے رابطہ کیاہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے26مارچ کے فیصلے پرعمل درآمدکرنے کامشورہ دیدیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں نوازشریف کو پاکستان میں سہولیات سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد