سیاسی مفادات کیلئے مخالفین کی زندگی سے کھیلناقابل نفرت،حکومت فور ایہ کام کرے،بلاول بھٹو بھی چپ نہ رہ سکے

سیاسی مفادات کیلئے مخالفین کی زندگی سے کھیلناقابل نفرت،حکومت فور ایہ کام ...
سیاسی مفادات کیلئے مخالفین کی زندگی سے کھیلناقابل نفرت،حکومت فور ایہ کام کرے،بلاول بھٹو بھی چپ نہ رہ سکے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کی بیماری اور ای سی ایل سے نام نہ نکالے جانے کے معاملے پربلاول بھٹو کا ردعمل بھی آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کاسیاسی مفادات کیلئے سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلنا قابل نفرت ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ بیماری پر سیاست سے گریز کرے۔حکومت سیاسی قیدیوںکو عدالتی احکامات اور قانون کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرے۔

یاد رہے کہ نوازشریف طبی بنیادوں پرعدالت سے ضمانت پر رہا ہیں جبکہ ان کے نجی میڈیکل بورڈ نے ان کے بیرون ملک علاج کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب حکومت ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال رہی۔حکومت کا موقف ہے کہ نواز شریف ضمانتی بانڈ جمع کروائیں تو ہی انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی