فواد چودھری جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں،طلال چودھری کا وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل

فواد چودھری جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی ...
فواد چودھری جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں،طلال چودھری کا وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ فواد چودھری جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں،فواد چودھری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اورتھالی میں نہیں کھائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں،فواد چودھری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اورتھالی میں نہیں کھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ فواد چودھری لوٹے تھے، ہیں اور رہیں گے،لیگی رہنما نے کہا کہ فواد چودھری اپنے بیانات سے عمران صاحب کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چودھری مذموم بیانات سے عدالتی فیصلوں کی توہین نہ کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد