ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد، اپوزیشن کو پہلا جھٹکا لگ گیا

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد، اپوزیشن کو ...
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد، اپوزیشن کو پہلا جھٹکا لگ گیا

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اسمبلی کے شعبۂ قانون سازی نے اعتراض اٹھا دیا۔

قومی اسمبلی کے شعبۂ قانون سازی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے یہ نہیں بتایا کہ ڈپٹی سپیکر نے کس آئینی شق کی خلاف ورزی کی ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ قاسم سوری نے قومی اسمبلی کے کون سے قاعدے کیخلاف ورزی کی ہے۔شعبۂ قانون سازی کا مزید کہنا ہے کہ جب تک الزام میں واضح آئینی خلاف ورزی کا حوالہ نہ ہو اس تحریک پر کارروائی نہیں کر سکتے۔

قومی اسمبلی کے شعبۂ قانون سازی کے اس اعتراض کےبعد ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رواں اجلاس میں ووٹنگ مشکل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ  ن نے 8 نومبر کو ڈپٹی  سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی، جس پر  15 نومبر کے بعد ووٹنگ لازمی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت حزبِ اختلاف سے یہ تحریکِ عدم اعتماد واپس لینے کے لیے رابطے کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد