آسٹریلیا میں موجود واحد وکٹ کیپر محمد رضوان زخمی ہو گئے، ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کون کرے گا؟ تشویشناک خبر آ گئی

آسٹریلیا میں موجود واحد وکٹ کیپر محمد رضوان زخمی ہو گئے، ان کی جگہ وکٹ کیپنگ ...
آسٹریلیا میں موجود واحد وکٹ کیپر محمد رضوان زخمی ہو گئے، ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کون کرے گا؟ تشویشناک خبر آ گئی

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں موجود قومی ٹیم کے ساتھ واحد وکٹ کیپر محمد رضوان زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ عابد علی نے آسٹریلیا اے کیخلاف پریکٹس میچ کے دوسرے روز کیپنگ کے فرائض نبھائے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اے کیخلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ کے دوران محمد رضوان کے انگوٹھے پر گیند لگی جس پر طبی امدداد کے بعد وہ تکلیف کے باوجود کریز پر موجود رہے تاہم چھ رنز بناکر آوٹ ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو شاہین شاہ آفریدی کی ایک تیز گیند وکٹوں کے پیچھے کھڑے محمد رضوان کے ہاتھ پر لگی جس پر وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ عابد علی نے کیپنگ کی ذمہ داریان نبھائیں، جبکہ امام الحق متبادل فیلڈر کے طورپر میدان میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کیساتھ اضافی وکٹ کیپر کے موجود نہ ہونے کے باعث اب یہ سوالیہ نشان لگ گیا ہے کہ اگر محمد رضوان ٹیسٹ سیریز سے پہلے صحت یاب نہ ہو سکے تک پھر ٹیسٹ میچوں میں وکٹ کیپنگ کے فرائض کون سرانجام دے گا، کیا عابد علی کو ہی یہ ذمہ داری سونپی جائے گی یا پھر قومی ٹیم میں ایسا کوئی دوسرا کھلاڑی بھی موجود ہے جو وکٹ کے پیچھے اپنے فرائض سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید : کھیل