دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کل متوقع، کون کون سے کھلاڑی شامل ہونے کا امکان؟ پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری آ گئی

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کل متوقع، کون کون سے کھلاڑی ...
دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کل متوقع، کون کون سے کھلاڑی شامل ہونے کا امکان؟ پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا کی 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان جمعرات (14 نومبر) کو متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹیم میں تمام سینئر کھلاڑی بھی شامل ہوں کیونکہ سری لنکن کرکٹ حکام کی جانب سے پہلے ہی خوشخبری سنائی جا چکی ہے کہ ٹی 20 سیریز کیلئے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے تقریباً تمام سینئر کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان جانے پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 11دسمبر سے راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول لنکن بورڈ کے حوالے کیاجاچکا ہے جس کا باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔10 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے آنے والی سری لنکن ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے کولمبو میں شیڈول کیاگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اہم سیریز کی تیاریوں کا آغاز کررکھاہے اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈزکا مرحلہ بھی جلد شروع ہورہا ہے جبکہ اس حوالے سے سٹیڈیمز کی تزئین کو آرائش کا مرحلہ بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔

مزید : کھیل