کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم،شہبازشریف کے نمائندے عطاتارڑکا پارٹی قیادت سے فون پر رابطہ

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم،شہبازشریف کے نمائندے عطاتارڑکا پارٹی ...
کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم،شہبازشریف کے نمائندے عطاتارڑکا پارٹی قیادت سے فون پر رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ،شہبازشریف کے نمائندے عطاتارڑ مشاورتی اجلاس سے باہر آگئے اورپارٹی قیادت سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں معاون خصوصی شہزاداکبر ، سیکرٹری داخلہ اور شہباز شریف کے نمائندے عطاتارڑ شریک ہوئے،اجلاس میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر مشاورت کی گئی ،اجلاس ختم ہونے کے بعد شہبازشریف کے نمائندے مشاورتی اجلاس سے باہر آگئے ،عطاتارڑنے پارٹی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،عطاتارڑ کا کہناتھا کہ کچھ دیر میں میڈیا کو فیصلے سے متعلق آگاہ کروں گا۔