نوازشریف کے معاملے پر مشاورت جاری،فروغ نسیم جلد آگاہ کریں گے ،چودھری سرور

نوازشریف کے معاملے پر مشاورت جاری،فروغ نسیم جلد آگاہ کریں گے ،چودھری سرور
نوازشریف کے معاملے پر مشاورت جاری،فروغ نسیم جلد آگاہ کریں گے ،چودھری سرور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ نوازشریف کو باہر بھیجنے کے معاملے پر وفاقی حکومت مشاورت کررہی ہے ،نوازشریف کے معاملے پر فروغ نسیم اور دیگر کمیٹی ارکان جلد آگاہ کریں گے ،فروغ نسیم پریس کانفرنس میں حکومتی موقف بیان کریں گے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے معاملے پر وزیرقانون بات کریں گے ،،فروغ نسیم پریس کانفرنس میں حکومتی موقف بیان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری سمجھتی ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،کشمیر میں ظلم و بربریت کے دور میں کرتار پور کھولاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور