”مجھے وقار یونس نے مشورہ دیا تھا کہ۔۔۔“ عمران خان سینئر نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

”مجھے وقار یونس نے مشورہ دیا تھا کہ۔۔۔“ عمران خان سینئر نے اپنی کامیابی کے ...
”مجھے وقار یونس نے مشورہ دیا تھا کہ۔۔۔“ عمران خان سینئر نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کے مشورے عمران خان سینئر کے کام آ گئے جنہوں نے آسٹریلیا اے کیخلاف شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ میں آسٹریلیا ”اے“ کے خلاف 3 روزہ ٹور میچ میں بھرپور فارم میں نظر آنے والے فاسٹ باؤلر عمران خان سینئر کا کہنا ہے کہ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے لائن اور لینتھ پر گیند کرتے ہوئے رنز کا حصول مشکل بنانے کا مشورہ دیا تھا، اسے پیش نظر رکھتے ہوئے آف سٹمپ پر گیندیں کرتا رہا کیونکہ حریف بیٹسمینوں کی کمزوریوں کو بھانپ لیا تھا اس لئے 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران آسٹریلیا میں کئے جانے والے نیٹ سیشنز میں مقامی صورتحال سے ہم آہنگ ہونے کا اچھا موقع ملا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے طویل وقفے میں اپنی باﺅلنگ اور فٹنس میں بہتری لانے کیلئے کام کیا اور ڈومیسٹک سیزن میں بھی دائیں اور بائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں کو گیندیں کرواتے ہوئے اپنی تکنیک بہتر بنانے کی کوشش کی جس کا بہت فائدہ ہوا ہے۔
عمران خان سینئر کا مزید کہنا تھا کہ ٹور میچ میں بہتر کارکردگی خوش آئند ہے، اپنی فارم کا یہ سلسلہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بھی برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہوں تاکہ قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر سکوں۔

مزید :

کھیل -