نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ ،ذیلی کمیٹی کی مشاورت مکمل ،وزیراعظم کے جواب کا انتظار

نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ ،ذیلی کمیٹی کی مشاورت مکمل ...
نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ ،ذیلی کمیٹی کی مشاورت مکمل ،وزیراعظم کے جواب کا انتظار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی،ذیلی کمیٹی نے سفارشات کوحتمی شکل دےدی،وزیراعظم آفس کوبھی سفارشات سے آگاہ کردیاگیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی شہزاداکبر،سیکرٹری داخلہ اور شہبازشریف کے نمائندے عطاتارڑ شریک ہوئے،کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی ہے اور سفارشات کوحتمی شکل دےدی،ذیلی کمیٹی نے وزیراعظم آفس کوبھی سفارشات سے آگاہ کردیا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو وزیر اعظم عمران خان کے جواب کا انتظار ہے ۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم 4 بجے پریس کانفرنس کے ذریعے ذیلی کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں