فاٹاایکٹ 2019اورپاٹاایکٹ 2018 سے متعلق کیس ،اٹارنی جنرل انور منصور خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض اٹھا دیا

فاٹاایکٹ 2019اورپاٹاایکٹ 2018 سے متعلق کیس ،اٹارنی جنرل انور منصور خان نے جسٹس ...
فاٹاایکٹ 2019اورپاٹاایکٹ 2018 سے متعلق کیس ،اٹارنی جنرل انور منصور خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض اٹھا دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فاٹاایکٹ 2019اورپاٹاایکٹ 2018 سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض اٹھا دیا،عدالت نے اٹارنی جنرل انور منصور خان کا اعتراض مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فاٹاایکٹ 2019اورپاٹاایکٹ 2018 سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،اٹارنی جنرل انور منصور خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض اٹھا دیا،اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا کہ بنچ میں موجود ایک جج نے میری ذات سے متعلق رائے دی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ جو بات آپ کررہے تھے وہ صرف ایک کیس سے متعلق ہے،جج کی اپروچ ہر مقدمے میں ایک جیسی نہیں ہوتی،عدالت نے اٹارنی جنرل انور منصور خان کا اعتراض مسترد کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد