نوازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ ،کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل

نوازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ ،کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی پریس ...
نوازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ ،کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کردیاگیا،پریس کانفرنس میں ایک گھنٹے کی تاخیرہو گئی،پریس کانفرنس 4 بجے کی بجائے سوا5 بجے ہو گی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی شہزاداکبر،سیکرٹری داخلہ اور شہبازشریف کے نمائندے عطاتارڑ شریک ہوئے،کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی اورسفارشات کوحتمی شکل دےدی،ذیلی کمیٹی نے وزیراعظم آفس کوبھی سفارشات سے آگاہ کردیا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو وزیر اعظم عمران خان کے جواب کا انتظارہے۔کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کردیاگیا،وفاقی وزیر قانون سوا5 بجے پریس کانفرنس کریں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد