نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی کیا صورتحال ہے؟ جانئے

نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی کیا صورتحال ہے؟ جانئے
نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی کیا صورتحال ہے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے باز بابراعظم تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ باﺅلرز میں محمد عامر ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے، پاکستان کے بابراعظم تیسرے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی چوتھے، نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر پانچویں، نیوزی لینڈ ہی کے کین ولیم سن چھٹے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں، انگلینڈ کے جو روٹ آٹھویں، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک نوویں اور انگلینڈ کے جیسن روئے دسویں نمبر پر ہیں۔
باﺅلرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے، افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا چوتھے، آسٹریلیا کے پیٹ کومنز پانچویں، انگلینڈ کے کرس ووکس چھٹے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک ساتویں، پاکستان کے محمد عامر آٹھویں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نوویں اور نیوزی لینڈ ہی کے لوکی فرگوسن دسویں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -