اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس کی ’اٹھک بیٹھک‘، ڈالر سستا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹاک مارکیٹ میں آج تجارت اتارچڑھاو کا شکار رہی۔ دن کے آغازمیں 100انڈیکس میں دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 36765.56 تھاجو379پوائنٹس کا اضافہ کے ساتھ دوپہربارہ بجے تک 37,289.41 تک پہنچ گیا۔تاہم اس کے بعد انڈیکس نیچے کی طرف آیا اور د ن کا اختتام 37,166.96پر ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں پانچ پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 155 روپے 40 پیسے پربندہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 155 روپے 40 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔اسٹاک ایکسچینج کے مطابق آج کاروباری حجم دس ارب پچھتر کروڑ ریکارڈکیاگیا۔