وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے تونسہ شریف کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے تونسہ شریف کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ...
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے تونسہ شریف کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا

  



لاہور، ڈی جی خان(ویب ڈیسک)  اقتدار سنبھانت ہی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یہ عہد کیا گیا تھا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو اب انکا حق ادا کیا جائے گا، محرومیوں کے اس اندھیرے سے انکو نکالا جائے گا جس میں پچھلے دس سالوں میں انکو دھکیلا گیا- اور وزیر اعلی نے اپنا وعدہ پورا کیا، جنوبی پنجاب میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے لیکر، قبائلی علاقوں کے ہونہار طالب علموں کیلئے خصوصی نشستوں سمیت ترقی کی نئی راہیں ہموار ہورہی ہیں- وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے تونسہ شریف کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے. وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوش سے تونسہ سٹی میں Road Dualization کے منصوبے کیلئے این ایچ اے کی جانب سے 10.5 کروڑ کی خطیررقم جاری کردی گئی ہے جس پر اہلِ علاقہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکا خصوصی شکریہ اداکیا گیا.

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان