نواز شریف کے بیرون ملک جانے کیلئے 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ کی شرط، ن لیگ کا موقف بھی آگیا

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کیلئے 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ کی شرط، ن لیگ کا ...
نواز شریف کے بیرون ملک جانے کیلئے 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ کی شرط، ن لیگ کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر حکومت کی مشروط پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شورٹی بانڈ جمع نہ کرانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے دوران ترجمان مسلم لیگ ن نے اس پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اپنے فیصلے پر قائم ہے ، ہم حکومتی فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سے حتمی مشاورت کر رہے ہیں، کچھ دیر میں میڈیا کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ وہ 4 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جاسکیں گے اور اس کیلئے انہیں یا شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔