نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت، چوہدری شجاعت نے عمران خان کو ’قیمتی‘ مشورہ دے دیا

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت، چوہدری شجاعت نے عمران خان کو ...
نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت، چوہدری شجاعت نے عمران خان کو ’قیمتی‘ مشورہ دے دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ نواز شریف کے باہر جانے پر طوفان شروع ہوگیا ہے، عمران خان کو اس طوفان کو قابو کرنا پڑے گا۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، عمران خان کو اللہ نے موقع دیا ہے، وہ اپنے ماتھے پر کلنک کا وہ داغ نہ لگنے دیں جس کو دھویا نہ جاسکے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صاحب اقتدار لوگ اپنی توانائی مہنگائی اور بیروزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔

مزید : قومی