افغانستان کیخلاف میچ میں بال ٹمپرنگ، ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی کو معطل کر دیا گیا

افغانستان کیخلاف میچ میں بال ٹمپرنگ، ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی کو معطل کر دیا ...
افغانستان کیخلاف میچ میں بال ٹمپرنگ، ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی کو معطل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین بلے باز نکولس پورن کو بال ٹیمپرنگ کرنے پر 4 میچوں کیلئے معطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ویسٹ انڈین بلے باز نکولس پورن کو بال ٹیمپر کرنے پر چار میچز کیلئے معطل کرنے کے علاوہ انہیں 5 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دئیے ہیں۔ نکولس پورن نے افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران بال کو انگوٹھے کے ناخن سے کھرچ کر اسے خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔
نکولس پورن نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز اور افغان مداحوں سے معافی مانگ لی ہے اور اپنی سزا کو بھی قبول کر لیا ہے جس کے باعث مزید سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
واضح رہے کہ نکولس پورن میچ میں باﺅلنگ کررہے تھے تاہم انہیں کوئی وکٹ نہیں مل سکی تھی جس پر انہوں نے بال ٹیمپر کی اور کیمروں نے یہ تمام منظر محفوظ کر لیا۔

مزید :

کھیل -