مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے پر ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما جمعرات کو صبح 10 بجے اپنے استعفے پنجاب اسمبلی میں سپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو اپنے استعفے جمع کرائیں گے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کی تھی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور