اسرائیلی فوج کے فلسطین پر فضائی حملے جاری، شہادتیں 18 ہوگئیں

اسرائیلی فوج کے فلسطین پر فضائی حملے جاری، شہادتیں 18 ہوگئیں
اسرائیلی فوج کے فلسطین پر فضائی حملے جاری، شہادتیں 18 ہوگئیں

  



غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوسرے روز بھی میزائل حملے جاری رکھے جس کی زد میں آکر 18 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 روز سے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔حملوں کے سلسلے کا آغاز ایک گھر پر میزائل حملے سے شروع ہوا جس میں فلسطینی جہادی تنظیم  اسلامک جہاد کے کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید اور ان کے4بچےزخمی ہوگئےتھے,جس پر جہادی تنظیم نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔ بدھ کواسرائیلی فضائیہ نے غزہ سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں رہائشی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد18 تک جاپہنچی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت میں ایک کارروائی میں  اسلامک جہاد کے ہی ایک اور لیڈر کو ان کے گھر پر بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیل میں انتہائی قدامت پسند اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینٹ کی تعیناتی کے بعد سے نہ صرف غزہ پر فضائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ فلسطینی جہادی تنظیم کے کمابڈرز کو شام میں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے.

مزید : بین الاقوامی