7 ارب کے شورٹی بانڈ کی حکومتی شرط، نواز شریف نے شہباز شریف کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا

7 ارب کے شورٹی بانڈ کی حکومتی شرط، نواز شریف نے شہباز شریف کو اپنے فیصلے سے ...
7 ارب کے شورٹی بانڈ کی حکومتی شرط، نواز شریف نے شہباز شریف کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر مشروط طور پر اجازت ملنے کے بعد علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے مشروط طور پر بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے اپنے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ نواز شریف کے فیصلے کے بعد سکیورٹی بانڈ کے معاملے پر شریف فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کے آپشن پر غور شروع کردیا ہے، شریف فیملی نے اس سلسلے میں اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف وکلا سے مشاورت کے بعد  نواز شریف کے علاج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ وہ 4 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جاسکیں گے اور اس کیلئے انہیں یا شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔

مزید : قومی