حکومت حیوانیت کی سطح سے بھی گرچکی ہے ،احسن اقبال

حکومت حیوانیت کی سطح سے بھی گرچکی ہے ،احسن اقبال
حکومت حیوانیت کی سطح سے بھی گرچکی ہے ،احسن اقبال

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت پچھلے سات دنوں سے ایک کھیل تماشہ کر رہی ہے ، اس کی مثال حیوانوں میں بھی نہیں ملتی ، حکومت اپنے رویے میں جانوروں سے بھی گر چکی ہے ۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ای سی ایل کے قانون کے مطابق ایسے کسی بانڈز یا ضمانت جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کنٹینر سے گرے تھے تو عمران خان نے اپنی انتخابی مہم ختم کردی تھی اور عمران خان کی عیادت کیلئے گئے تھے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انسانی رویے حکومت کے پاس سے بھی نہیں گزرے مگر اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کی جب میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی تو نواز شریف کو جمعہ کو باہر بھیجا جانا تھا لیکن پھر ملتوی کیاگیا۔حکومت پچھلے سات دنوں سے ایک کھیل تماشہ کھیل رہی ہے ، اس کی مثال حیوانوں میں بھی نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں نہ شرم ہے اور نہ حیا ہے یہ اپنے رویوں میں جانوروں سے بھی آگے جاچکے ہیں، یہ حیوانیت کی سطح سے بھی گرچکے ہیں۔

مزید : قومی