پی ایس ایل فائیو میں پلاٹینم کیٹیگری میں شامل 28 کرکٹرز کی ابتدائی فہرست سامنے آ گئی، کون کون سا غیر ملکی کھلاڑی شامل ہے؟ جان کر ہی شائقین کرکٹ خوشی سے اچھل پڑیں

پی ایس ایل فائیو میں پلاٹینم کیٹیگری میں شامل 28 کرکٹرز کی ابتدائی فہرست ...
پی ایس ایل فائیو میں پلاٹینم کیٹیگری میں شامل 28 کرکٹرز کی ابتدائی فہرست سامنے آ گئی، کون کون سا غیر ملکی کھلاڑی شامل ہے؟ جان کر ہی شائقین کرکٹ خوشی سے اچھل پڑیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پاکستان میں سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا مرحلہ بھی مکمل ہونے کے قریب ہے۔

لیگ کے انعقاد کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، شائقین کرکٹ کے جوش و جذبے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ شائقین کرکٹ اس بات پر کچھ زیادہ ہی پرجوش ہیں کہ اس مرتبہ وہ غیر ملکی سٹار کرکٹرز کو پاکستان کے میدانوں میں کھیلتا ہوا دیکھ سکیں گے اور اب پی ایس ایل 2020ءکیلئے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل 28 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے جس نے پاکستانیوں کا جوش و جذبہ بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

ان کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے عادل رشید اور ایلکس ہیلز، سری لنکا کے اینجلو میتھیوز، آسٹریلیا کے بین کٹنگ، ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ، انگلینڈ کے کرس جورڈن، آسٹریلیا کے کرس لین، نیوزی لینڈ کے کولن انگرام اور کولن منرو، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین، آسٹریلیا کے ڈین کرسٹن، ویسٹ انڈیز کے ایوین لوئس اور ڈوین براوو، انگلینڈ کے ہیری گرنی، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عمران طاہر، انگلینڈ کے جیسن روئے، جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی، ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ، انگلینڈ کے لائم پلنکٹ اور معین علی، افغانستان کے محمد نبی، راشد خان اور مجیب الرحمان، جنوبی افریقہ کے ریلی روسو، نیپال کے سندیپ لامی چانے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن اور سری لنکا کے تھیسارا پریرا شامل ہیں۔

مزید : کھیل