مولانا فضل الرحمان دوسروں کی حق تلفی کا باعث بننے جارہے ہیں، سلیم صافی کادعویٰ

مولانا فضل الرحمان دوسروں کی حق تلفی کا باعث بننے جارہے ہیں، سلیم صافی ...
مولانا فضل الرحمان دوسروں کی حق تلفی کا باعث بننے جارہے ہیں، سلیم صافی کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان پلان بی میں سب کچھ کھوسکتے ہیں جو وہ پلان اے میں حاصل کرچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان سڑکیں بند کرکے دوسروں کی حق تلفی کا باعث بنیں گے ۔
جیونیوز کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سڑکیں بند کرکے دوسروں کی حق تلفی کا باعث بنیں گے ، جگہ جگہ سڑکوں کو بند کرنے سے کسی بھی جگہ پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ تصادم کاخطرہ موجود ہے اور اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
سلیم صافی کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان جس طرح اپنے پلان اے میں جو کچھ حاصل کرچکے ہیں ہوسکتاہے کہ کہیں وہ اپنے پلان بی میں اس کوکھو نہ دیں کیونکہ جگہ جگہ جب مولانا فضل الرحمان کے کارکن نکلیں گے تو اس جگہ ان کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی مرکزی قیادت نہیں ہوگی جس طرح اسلام آباد کے اجتماع میں تھی جو کارکنوں کو کنٹرول کرسکتی ہے ۔