اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈین جونز کی ’چھٹی‘ کرائی تو کس فرنچائز نے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا؟ حیران کن خبر آ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی کوچ ڈین جونز کو پی ایس ایل فائیو کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں ڈین جونز کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ٹائٹل اپنے نام کئے تھے تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو میرے لئے مایوس کن فیصلہ لیکن مگر میں فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈین جونز کی ’چھٹی‘ کرائے جانے کے بعد کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ڈین جونز کی دبئی میں ملاقات ہوئی جس دوران معاہدہ طے پایا اور انہیں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کنگز کی کوچنگ کے فرائض قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر انجام دے رہے تھے جبکہ اس کے کپتان عماد وسیم ہیں جبکہ اس ٹیم نے اب تک لیگ کے سیمی فائنل تک کھیلے ہیں مگر ٹائٹل جیتنے سے تاحال محروم ہے۔