’ ن لیگ کے پاس دوآپشنز ہیں‘نوازشریف کے علاج کی مشروط اجازت ، ارشاد بھٹی نے آپشنز بتادیئے

’ ن لیگ کے پاس دوآپشنز ہیں‘نوازشریف کے علاج کی مشروط اجازت ، ارشاد بھٹی نے ...
’ ن لیگ کے پاس دوآپشنز ہیں‘نوازشریف کے علاج کی مشروط اجازت ، ارشاد بھٹی نے آپشنز بتادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ عمران خان نے 16ماہ میں جتنا خیال نواز شریف کارکھااتنا 22کروڑ عوام کانہیں رکھا ، ن لیگ کے پاس دوآپشنز ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ن لیگ کے پاس دوآپشنز ہیں ، ایک یہ کہ بانڈز بھر کے دیدے اور دوسرا عدالت میں چلی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے کہا جاتاہے کہ نواز شریف کی طبیعت بہت خراب ہے ، ایک ایک لمحہ بڑا قیمتی ہے تو پھر بانڈز بھر کے دینے میں کیا حرج ہے ؟
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 16ماہ میں جتنا خیال نواز شریف کارکھااتنا 22کروڑ عوام کانہیں رکھا تو پھر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے بھی دل بڑا کرلیتے۔