مولانا فضل الرحمان کے دھرنا ختم کرنے پر حکومت کا بیان بھی سامنے آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آزادی مارچ ختم کیے جانے کے اعلان پر حکومتی موقف بھی سامنے آگیا ۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کادھرناختم کرنے کا اعلان بہت اچھا اقدام ہے۔جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا حق ہے ۔ پرامن رہیں اور کوئی غیر قانونی اقدام نہ کریں ۔ تعمیری اپوزیشن کی طرف آجائیں ۔ ایشوز پر جہاں حکومت غلط جائے اس کی تصحیح کریں اور جہاں ٹھیک جائے اس کا ساتھ دیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے دھرنے کے شرکا ءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کی زندگی متاثر کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی پرامن احتجاج تو ٹھیک ہے لیکن کوئی غیرقانونی چیز کرنا لوگوں کی زندگی کو متاثر کرنا یہ قابل قبول نہیں ہے احتجاج ضرور کریں لیکن پرامن رہیں اور لوگوں کی زندگی کو متاثر نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا ہمارے مہمان تھے انہوں نے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اللہ تعالی سب کا حامی و ناصر ہو ۔
مولانافضل الرحمن کادھرناختم کرنےکااعلان بہت اچھا اقدام ہے-جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا حق ہے - پرامن رہیں اور کوئی غیر قانونی اقدام نہ کریں - تعمیری اپوزیشن کی طرف آجائیں - ایشوز پر جہاں حکومت غلط جائے اس کی تصحیح کریں اور جہاں ٹھیک جائے اس کا ساتھ دیں-دھرنے کے شرکاء کا شکریہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 13, 2019