چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان کے کان میں کیا کہا تھا ؟ ق لیگ کے سربراہ نے بتادیا

چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان کے کان میں کیا کہا تھا ؟ ق لیگ کے سربراہ نے ...
چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمان کے کان میں کیا کہا تھا ؟ ق لیگ کے سربراہ نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہاہے کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کے کان میں کہا تھا کہ آپ نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کواپنے پیچھے نماز پڑھائی ہے، اس عمل کوجاری رکھیں۔

اے آر وائی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کے کان میں کہا تھا کہ آپ نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کواپنے پیچھے نماز پڑھائی ہے ، اس عمل کوجاری رکھیں اور ہم آپ کا خیال رکھیں گے ۔ انہوں نے کہانوازشریف کے معاملے میں عمران خان دل بڑا کریں اور سربراہ مملکت کا کردار ادا کریں ، حکومت کی جانب سے سات ارب کی بات کی گئی ہے لیکن جو ملک میں طوفان اٹھا ہواہے ۔اس سے ملک کو روزانہ 20ارب کا نقصان ہورہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ ”کج لئے دتیاں بغیر نواز شریف نوں بار پیج دیو“۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مہنگائی ، بیروزگاری اور ملکی صورتحال پر توجہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نواز شریف جیسے کیسز میں مصروف کردیا گیا ہے ،عمران خان کے پاس ملکی حالات بہتر کرنے کا بہترین موقع ہے، اللہ تعالیٰ نے عمران خان کوطاقت دی ہے ، اپنے فیصلے خود کریں۔

مزید : قومی