” پھنس گئی جان شکنجے اندر “، حفیظ اللہ نیازی کا نواز شریف کے معاملے پر حیران کن تبصرہ

” پھنس گئی جان شکنجے اندر “، حفیظ اللہ نیازی کا نواز شریف کے معاملے پر حیران ...
” پھنس گئی جان شکنجے اندر “، حفیظ اللہ نیازی کا نواز شریف کے معاملے پر حیران کن تبصرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ حکومت کی اس وقت صورتحال یہ ہے کہ” پھنس گئی جان شکنجے اندر “اورجان چھوٹ نہیں رہی ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ فروغ نسیم نے مشرف کے باہر جانے میں کردار ادا کیا تھا اور اس بات کا بھی یقین دلایا گیاتھا کہ مشرف واپس آئیں گے لیکن وہ واپس نہیں آئے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس وقت صورتحال یہ ہے کہ” پھنس گئی جان شکنجے اندر “اورجان چھوٹ نہیں رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل نے نکالنے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرنے والی فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کی جوڑی کے ماضی بھی دیکھ لیا جائے تو صورتحال واضح ہوجاتی ہے ۔